راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈ یسک)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے کابل دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ افغان بھائیوں اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں۔آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان کے دارالحکومت کابل دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم افغان بھائیوں اورسکیورٹی
فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں۔آرمی چیف نے پاکستان سمیت غیرملکی سفارتخانوں کی عمارتوں کو نقصان پر بھی اظہار افسوس کیا۔واضح رہے کہ آج کابل میں خودکش دھماکہ ہواہے جس میں 80افراد ہلاک جبکہ 350دھماکا جس مقام پر کیا گیا وہ کابل کا انتہائی اہم علاقہ ہے اور یہاں غیر ملکی سفارت خانوں کے علاوہ صدارتی محل بھی واقع ہے۔ یہ شہر کا وسطی علاقہ شمار ہوتا ہے۔ ابھی تک کسی تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔