کابل دھماکہ،پاکستانی سفارتخانے کے بارے میں بھی تشویشناک خبر،متعددزخمی

31  مئی‬‮  2017

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ڈپلومیٹک انکلیو میں خودکش  دھماکے میں 80سے زائد افراد ہلاک جب کہ 350سے زائد زخمی ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں جرمن سفارت خانے کے قریب گاڑی میں بم دھماکے سے  80افراد ہلاک اور350سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ کابل پولیس کے ترجمان بشیر مجاہد کا کہنا ہے کہ چونکہ علاقے میں اور بھی کئی

غیر ملکی سفارت خانے، دفاتر اور اہم مقامات واقع ہیں لہذا فوری طور پر یہ بتایا مشکل ہے کہ دھماکے کا اصل ٹارگٹ کیا ہے۔ادھرپاکستانی دفترخارجہ نے اس خودکش حملے کی مذمت کی ہے اورتصدیق کی ہے کہ اس دھماکے میں پاکستانی سفارتخانے کاعملہ بھی زخمی ہواہے اورپاکستانی سفارتخانے کی رہائش گاہوں کوبھی نقصان پہنچاہے ۔عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکے کے فوری بعد آسمان پر گہرے سیاہ بادل چھا گئے ۔ دھماکا جس مقام پر کیا گیا وہ کابل کا انتہائی اہم علاقہ ہے اور یہاں غیر ملکی سفارت خانوں کے علاوہ صدارتی محل بھی واقع ہے۔ یہ شہر کا وسطی علاقہ شمار ہوتا ہے۔ ابھی تک کسی تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔واضح رہے کہ اس واقعے کو اس سال افغانستان میں ہونے والی سب سے بڑی دہشت گردی کی کارروائی بھی قرار دیا جارہا ہے اور خدشہ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں آنے والے گھنٹوں کے دوران مزید اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ اب بھی کئی زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔۔افغان پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے اس علاقے کو گھیرے میں لیا ہوا ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیںاوردہشتگردوں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔یہ خودکش دھماکا بہت ہی شدید تھا جس کی آواز بہت دور تک سنی گئی جبکہ سفارت خانوں سے لے کر اس جگہ سے سیکڑوں میٹر فاصلے پر مکانات تک کے شیشے ٹوٹ گئے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…