اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید کی ملاقات، قومی سلامتی اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں آرمی چیف اور وزیراعظم کے
درمیان بھارتی جاسوس کلبھوشن کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ اس موقع پر آرمی چیف نے آپریشن ردالفساد بارے بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے مسلح افواج کی ملکی سلامتی اور تحفظ کیلئے کی جانے والی کوششوں اور قربانیوں کو سراہا۔ملکی سلامتی اور تحفظ کیلئے کی جانے والی کوششوں اور قربانیوں کو سراہا۔