جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

اسلامی عسکری اتحاد کے معاملے پر پاکستان میں بڑا تنازعہ کھڑا ہوگیا،اعلیٰ ترین شخصیات میں ٹھن گئی

datetime 30  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے اسلامی عسکری اتحاد کے دائرہ کار کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر دفاع اور خارجہ امور کے سیکرٹریز کو ایوان بالا کا استحقاق مجروح کرنے کا ذمہ دار قرار دے دیا‘ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز کو بدھ کو (آج) دن گیارہ بجے ایوان میں طلب کرلیا گیا ہے‘ انہوں نے سخت ریمارکس دیئے ہیں کہ پارلیمنٹ کو بند کیوں نہ کردیں‘

دونوں وزارتیں متذکرہ معلومات کیک فراہممی سے معذرت کررہی ہیں۔ گزشتہ روز سینٹ کے اجلاس کے دوران پی پی پی کے رہنما سینیٹر فرحت اﷲ بابر نے سعودی حکام کے بیانات کہ اسلامی ملٹری الائنس نہ صرف دہشت گرد تنظیموں جیسے کہ داعش اور القاعدہ کو روکے گی بلکہ یہ کسی رکن ملک کے لئے خطرے کا باعث بننے والے باغی گروہوں کے خلاف اس ملک کی درخواست پر کارروائی کرے گا سے متعلق وزیر دفاع کی توجہ مبذول کروانے کا نوٹس پیش کیا۔ نوٹس پیش ہونے کے موقع پر ایوان بالا میں موجود واحد وزیر ریاض حسین پیرزادہ بھی اٹھ کر چلے گئے۔ محرک نے کہا کہ آج بھی وزیر دفاع ایوان سے غیر حاضر ہیں۔ چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے سخت ریمارکس دیئے کہ پارلیمنٹ کو بند کیوں نہ کردیں کوئی بھی وزیر ایوان میں موجود نہیں ہے۔ 29مئی کو بھی یہ نوٹس ایجنڈا پر موجود تھا بتایا گیا کہ یہ معاملہ وزارت خارجہ سے متعلق ہے وزارت کی وجہ سے بات کی گئی تو جواب آیا کہ ان کے دائرہ کار میں یہ معاملہ نہیں ہے ان کے پاس یہ معلومات نہیں ہیں۔ وزارت دفاع بھی جواب سے انکاری ہے کیا پارلیمنٹ کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ اسے اسلامی ملٹری الائنس سے متعلق معلومات فراہم کی جائیں۔ تفصیلات کی فراہمی کی بجائے اسے تھالی کا بینگن بنایا جارہا ہے۔ اس طرز عمل کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

پارلیمنٹ کو کٹی ہوئی گھاس سمجھ لیا گیا ہے۔ نوٹس کے محرک نے مطالبہ کیا کہ اس مسئلے کو استحقاق کمیٹی کے سپرد کیا جائے۔ دونوں سیکرٹریز نے استحقاق مجروح کیا ۔ چیئر مین سینٹ نے سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری خارجہ امور کو استحقاق مجروح کرنے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے بدھ کو (آج) گیارہ بجے دن وزیر دفاع اور مشیر خارجہ کو طلب کرلیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…