جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

پیپلزپارٹی یا تحریک انصاف؟اہم سیاسی جماعت کی تمام کوششیں ناکام،فردوس عاشق اعوان نے بالاخر حتمی فیصلہ سناہی دیا

datetime 30  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/ سیالکوٹ(آئی این پی ) تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کی ایک اور و کٹ گرا دی ،پیپلز پارٹی کی ناراض رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے نتھیا گلی میں عمران خان سے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کردیا۔ تفصیلا ت کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی ہے

جس میں ان کی تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ فردوس عاشق اعوان تحریک انصاف کے رہنما عمر ڈار کے ساتھ عمران خان سے ملاقات کے لیے نتھیا گلی پہنچیں جہاں عمران خان اور جہانگیر ترین سے ملاقات کے بعد پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا۔ اس مو قع پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمرڈار،سیکرٹری اطلا عات اصغر اعوان عطا ری ایڈووکیٹ،،سیٹھ عابد،ملک زاہد سمیت ضلعی قیا دت بھی مو جو د تھی۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا کہ مجھے خو شی ہے کہ جب ہم ڈاکٹر فردوس اعوان کی شمو لیت کے حوالے سے بات چیت شروع کی تو کسی بھی رکن نے انہیں پارٹی میں لینے سے انکار نہیں کیا اور یہ ہی خو بی ایک اچھے سیا ستدان کی ہو تی ۔جبکہ مقا می قیادت نے بھی اس پر کو ئی اعتراض نہ کیا۔انہوں نے کہا کہ خواتین سیاست میں آئیں لیکن مخصو ص نشستو ں سے نہیں بلکہ مخالفین کو ہرا کر پارلیمنٹ تک پہنچیں۔انہوں نے سیا لکوٹ میں جلد آنے کا اعلان کر تے ہو ئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو عزت بخشے گی۔انہوں نے کہا کہ نواز اور زرداری نو راکشتی میں ہیں ملک کو بحرانوں میں ڈالنے والے حکمرانوں کو نکیل ڈال کر جیلوں میں بھیجا جا ئیگا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…