اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان نے ایرانی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے ایرانی افواج کے چیف آف سٹاف کے سرحد پار کاروائی سے متعلق بیان پر کہا کہ ایسے بیانات دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات کے منافی ہیں ، اس طرح کے بیانات سے دوطرفہ تعلقات خراب ہونے کا اندیشہ ہے ، دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلوں سے تعلقات مضبوط ہوتے ہیں ۔ایسے بیانات سےگریز کیاجائے ۔
منگل کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے ایرانی افواج کے چیف آف سٹاف کے سرحد پار کاروائی سے متعلق بیان پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایسے بیانات دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات کے منافی ہیں ، اس طرح کے بیانات سے دوطرفہ تعلقات خراب ہونے کا اندیشہ ہے ،۔ ایرانی وزیرخارجہ کے دورے میں سرحدی معاملات پر تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ۔