اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈان لیکس کے ایک مبینہ کردارراؤتحسین نےتحقیقاتی کمیشن کےفیصلےکوعدالت میں چیلنج کرنےکااعلان کیاہےنجی ٹی وی کےمطابق راؤ تحسین کاکہناہےکہ انھیں تحقیقاتی کمیشن رپورٹ کی نقل ابھی تک فراہم نہیں کی گئی۔راؤتحسین نےبتایاکہ انھوں نےرپورٹ کی نقل کی فراہمی کی درخواست کی ہے۔راؤتحسین نے مزید بتایاکہ میری بطورپی آئی اوبرطرفی حکومت
کی صوابدیدہے۔واضح رہے کہ پرنسپل انفارمیشن آفیسر راؤ تحسین کو عہدے سے ہٹاکرانہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی تھی۔ڈان لیکس میں نام آنے پروزیراعظم نواز شریف نے راؤتحسین کیخلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دیا تھا۔ وزارت اطلاعات کے پرنسپل انفارمیشن آفیسر راؤ تحسین کیخلاف ای اینڈ ڈی رولز 1973ء کے تحت کارروائی ہوگی۔