جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان نے بھارت کو سی پیک منصوبے میں شمولیت کی پیشکش کر دی

datetime 7  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی امور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈناصر جنجوعہ نے کہاہے کہ جہاد کے نام پر کالعدم ٹی ٹی پی کوپاکستان کے خلاف استعمال کیا گیا،امریکہ پاکستان کی قربانیوں کے باعث آج سپرپاور ہے‘ کہا جاتا ہے کہ پاکستان طالبان کا ساتھ دے رہا ہے اگر ایسا ہے تو پاکستانی طالبان ہمارے خلاف کیوں لڑرہے ہیں؟ پاکستان میں شدت پسندی افغان

جنگ کی وجہ سے پیدا ہوئی، آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد کے نتائج پوری دنیا نے دیکھے، ہم نے بلوچستان، خیبر پختونخوا ،فاٹا اور کراچی میں دہشتگردی پر قابو پالیا ، پاکستان مضبوط معاشی طاقت بننے جا رہا ہے، اب پاکستان دنیا بھر کا تجارتی حب بننے جا رہا ہے، پاک چین اقصادی راہدری ہمیں ایشیا ہی نہیں دنیا بھرسے جوڑ دے گی، بھارت کو سی پیک میں شمولیت کی پیش کش کرتے ہیں۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران ناصر جنجوعہ نے کہا کہ ہم چالیس سال سے مشکلات کا سامنا کررہے ہیں، القاعدہ اور داعش کو پاکستان نے نہیں بنایا لیکن سازش کی وجہ سے پاکستان کے بارے میں غلط تاثر پایا جاتا ہے، دنیا کو یہ تاثر دیا جارہا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کا مرکز ہے، آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد کے نتائج پوری دنیا نے دیکھے، ہم نے بلوچستان، خیبر پختونخوا ،فاٹا اور کراچی میں دہشتگردی پر قابو پالیا ہے۔ چین اور روس سے اتحاد نے پاکستان کا مستقبل روشن کردیا۔ پاکستان مضبوط معاشی طاقت بننے جا رہا ہے، اب پاکستان دنیا بھر کا تجارتی حب بننے جا رہا ہے، پاک چین اقصادی راہدری ہمیں ایشیا ہی نہیں دنیا بھرسے جوڑ دے گی۔ ناصر جنجوعہ نے کہا کہ افغانستان کی سلامتی پاکستان کے ساتھ جڑی ہے، پاک افغان سرحد 2 ہزار611 گیارہ کلومیٹر طویل ہے، بارڈر گیٹ کے علاوہ بلوچستان سے افغانستان جانے

کے 200 جب کہ خیبر پختونخوا سے 128 راستے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم چالیس سال سے مشکلات کا سامنا کررہے ہیں، پاکستان کئی برس سے طالبان کی دہشت گردی کا شکار ہے، ہمارے جہاد کے رجحان کو استعمال کیا گیا، جہاد کے نام پر تحریک طالبان پاکستان کو ہمارے خلاف استعمال کیا گیا۔ پاکستان نے طالبان کے خلاف کاروائیاں کی توانھوں نے پاکستان سے جہاد کا فتویٰ دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شدت پسندی افغان جنگ کی وجہ سے پیدا ہوئی اگر ہم اس کے خلاف کھڑے نہ ہوتے تو کیا آج افغانستان ہوتا؟۔ ہمیں ایک خطرناک مسلمان ملک سمجھا جاتا ہے۔ دنیا سمجھتی ہے کہ ہم افغانستان میں دخل اندازی کررہے ہیں۔ ہماری معیشت تباہ حال ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ہم طالبان کے حوالے سے ڈبل گیم کررہے ہیں۔ یہ بھی کہا جاتا کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے محفوظ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کی سرحد انتہائی پیچیدہ ہے۔ افغانستان نے سرحد پر بائیو میٹرک سسٹم کو تباہ کردیا۔ مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے کہا کہ بھارت کو سی پیک میں شمولیت کی پیش کش کرتے ہیں، خطے میں امن کے لئے پاکستان سب کے ساتھ ہے۔کراچی خطرناک شہروں کی فہرست میں 42 درجے بہتر ہوا۔دنیا کے امن کیلئے فرنٹ لائن کے طور پر کھڑے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…