اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ایس او اور وزارت پانی و بجلی نے وزیر اعظم سے لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے ہنگامی مدد طلب کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل پر بتایا گیا ہے کہ پی ایس او اور وزارت پانی و بجلی کی جانب سے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ہنگامی مدد طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15روز میں اس کا حل نکالا جائے ورنہ ملک میں توانائی کا شدید بحران دیکھنے کو ملے گا ۔اس حوالے سےوزارت خزانہ سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ لوڈ یشڈنگ کی مد میں284ارب روپے کی رقم وزارت پانی و بجلی کو دیں نہیں تواگلے15روز میں ملک کے اندر توانائی کا بد ترین بحران دیکھنے کو ملے گا جس کے بعد نہ صرف بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوگا بلکہ پٹرولیم مصنوعات کی شدید قلت بھی برداشت کرنی پڑے گی۔وزارت پانی و بجلی کی جانب سے لکھے گئے خط میں بتایا گیاہے کہ اس بحران کی وجہ سے پورے ملک میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12سے 18گھنٹے تک ہو جائے گا اور وزیر اعظم کے حالیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے منصوبے پر بھی عمل درآمد نہیں ہو سکے گا ۔