اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

70 سال کے دوران بلوچستان کونظراندازکیا گیا، شہباز شریف

datetime 21  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی )وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ 70 سال کے دوران بلوچستان کو نظر انداز کیا گیا اوراسی وجہ سے بلوچ عوام کو وفاق سے جائز شکایت ہوئیں۔ لاہورمیں بلوچستان کے ساحلی شہرگوادرسے تعلق رکھنے والے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ بلوچستان کے بغیرپاکستان نا مکمل ہے، 70 سال کے دوران بلوچستان کونظراندازکیا گیا، بلوچستان کے عوام کووفاق سے جائزشکایت ہوئیں، بلوچستان کی جائزشکایات دورکرنا وفاق کی ذمہ داری ہے اوررہے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چاروں صوبے 4 بھائی ہیں جب کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر ملا کر ہم ایک کنبہ ہیں جس کا سربراہ وفاق ہے، ماضی میں پنجاب کوبڑا بھائی کہہ کر طعنہ زنی کی جاتی رہی لیکن اب ہمیں آگے بڑھنا ہے، بلوچستان کی شکایات کو حالیہ برسوں میں دور کیا گیا ہے، این ایف سی ایوارڈ 10۔2009 میں بلوچستان کو پہلی بار سب سے زیادہ فنڈزدیے گئے، پنجاب نے اپنے حصے کے 11 ارب روپے بلوچستان کی جائز ضروریات پوری کرنے کے لیے دیے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…