’’بلاول کو اپنی تاریخ کا نہیں پتہ‘ پہلے وہ پتہ کروا لیں‘‘ مولانا فضل الرحمن بلاول زرداری پر برس پڑے

14  دسمبر‬‮  2016

سکھر( آن لائن ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کو اپنی تاریخ کا نہیں پتہ وہ کیا تاریخ دینگے، پہلے اپنی تاریخ کا پتہ کریں ، بلاول مشورہ دیں ڈکٹیٹ نہ کریں ، پی آئی اے کا معاملہ سنجیدگی سے لیا جائے ، طیارہ حادثہ میں کڑا احتساب اور ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہیے ، نیشنل ایکشن پلان کیخلاف نہیں لیکن امتیازی سلوک پر اختلاف ہے ۔
بدھ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کے جہاز اب اڑنے کے قابل نہیں رہے 2014ء میں حادثے کا شکار جہاز مرمت کرکے چلایا جارہا ہے پی آئی اے کے معاملے کو سنجیدگی سے لیا جائے پی آئی اے کے تمام جہازوں کو گراؤنڈ کرکے معائنہ کرایا جائے طیارے حادثے کی تحقیقات ہونی چاہیے اور ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہیے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کشمیر سیاسی مسئلہ ہے اور سیاسی مسئلے سیاسی طریقے سے حل ہوتے ہیں اسلام کیخلاف قانون سازی نہیں ہونے دینگے بڑے بڑے حملوں میں ملوث کوئی بھی شخص مدرسے کا نہیں نیشنل ایکشن پلان کیخلاف نہیں لیکن امتیازی سلوک پر اختلاف ہے بھارت غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کررہا ہے کشمیری بھارت کے مظالم سے اذیت کا شکار ہیں عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہیے انسانی حقوق کی تنظیمیں کیوں خاموش ہیں بھارت کا پردہ چاک ہونا چاہیے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…