منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

گوادر کی حفاظت کیلئے پاک فوج نے کونسی نئی فورس قائم کر دی ہے جس سے دشمن کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں؟

datetime 13  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوادر (آن لائن) پاک بحریہ نے گوادر بندرگاہ اور اقتصادی راہداری کیلئے خصوصی سیکیورٹی فورس تشکیل دیدی ہے جو سپیشل سیکیورٹی ڈویڑن کیساتھ مشترکہ طور پر فرائض انجام دیں گے۔ مہمان خصوصی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کا کہنا ہے کہ سی پی منصوبے سے معیشت کا ہر شعبہ ترقی کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ نے گوادر بندرگاہ اور اقتصادی راہداری کی حفاظت کیلئے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دیدی ہے جسے TF۔88 کا نام دیا گیا ہے۔ یہ فورس جاسوس طیاروں، ڈرونز ، جنگی جہازوں، جدید ہتھیاروں اور آلات سے لیس ہو گی اور اقتصادی راہداری سپیشل سیکیورٹی ڈویڑن فرائض مشترکہ انجام دے گی۔
پاک بحریہ کی نئی ٹاسک فورس 88 کے قیام کی تقریب گوادر پورٹ پر ہوئی جس کے مہمان خصوصی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات تھے جبکہ نیول چیف ایڈمرل ذکاء اور ائیر چیف مارشل سہیل امان بھی شریک ہوئے۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک، چین اقتصادی راہداری منصوبہ معیشت میں بہتری کیلئے اہم ثابت ہو گا اور اس سے معیشت کا ہر شعبہ ترقی کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ گوادر سی پیک کا تاج ہے اور اس سے پاکستان اور پورے خطے کو فائدہ ہو گا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…