پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

چیئرمین پی آئی اے اعظم سہگل ذاتی وجوہات پر عہدے سے مستعفی ہوگئے

datetime 13  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی )پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے چیئرمین اعظم سہگل نے استعفیٰ دے دیا۔ پی آئی اے کے چیئرمین اعظم سہگل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جو انہوں نے پی آئی اے بورڈ کو بھیج دیا ہے جب کہ ترجمان پی آئی اے نے بھی اعظم سہگل کے استعفے کی تصدیق کردی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم سہگل نے طیارہ حادثہ کے بعد پی آئی اے معاملات پر استعفیٰ دیا ۔
دوسری جانب چیرمین پی آئی اے اعظم سہگل کی جانب سے دیئے گئے استعفے میں مستعفی ہونے کی ذاتی وجوہات بتائی گئی ہیں۔ استعفے کے حوالے سے چیئرمین پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سیکریٹری کو بھی آگاہ کردیا ۔ قوی ائیر لائن کے چیئرمین اعظم سہگل جنہیں کچھ عرصہ قبل پی آئی اے کی بہتری کے لیے ٹاسک دیا گیا تھا تاہم ذرائع کے مطابق اعظم سہگل کے استعفے کی وجہ گذشتہ چند روز سے جاری پی آئی اے کے معاملات ہیں۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ اعظم سہگل نے ذاتی و جوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا۔ واضح رہے کہ پی آئی اے کا چترال سے اسلام آباد آنے والا مسافر طیارہ حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے بعد ادارے کو شدید دباؤ کا سامنا تھا۔ یاد رہے کہ اعظم سہگل کو پی آئی اے کے سابق چیئرمین نصیر جعفر کے مستعفی ہونے کے بعد چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔
آکسفورڈ تعلیم یافتہ اعظم سہگل ملک میں ایک صنعت کار کے طور پر معروف ہیں اور انھیں بڑی صنعتوں اور کارپوریشنز کی دیکھ بحال کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔وہ 2013 سے پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…