ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں میں گٹھ جوڑ ہرصورت ختم کریں گے، آرمی چیف

datetime 13  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آئی این پی ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں میں گٹھ جوڑ ہر صورت ختم کریں گے، قیام امن کے لیے پاک افغان بارڈر کے دوسری جانب دہشت گردوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنا ہوگی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا جہاں کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان نے ان کا استقبال کیا جب کہ پاک فوج کے سربراہ نے کور ہیڈ کوارٹر پشاور میں پورا دن گزارا، اس موقع پر انہیں فاٹا، خیبرپختونخوا اور مالاکنڈ ڈویژن میں سیکیورٹی آپریشن پربریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بارڈر مینجمنٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا جب کہ تعمیراتی کاموں، سرحد پرایف سی کی کارکردگی کی تعریف کی اور ایف سی کی صلاحیتوں میں بہتری لانے کی ہدایت کی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اب تک کے آپریشن میں حاصل کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ علاقے میں قیام امن ، ترقیاتی کاموں کے لیے پاک فوج ، قبائل شانہ بشانہ رہیں گے جب کہ پاک فوج فاٹا بھر میں ترقیاتی کاموں سے متعلق قبائلی عوام کے ساتھ ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے انٹیلی جنس بنیادوں پر کومبنگ آپریشنز جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے درمیان روابط ختم کرنے کے لیے بہتر بارڈر مینجمنٹ ضروری ہے جب کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں میں گٹھ جوڑ ہر صورت ختم کریں گے۔
آرمی چیف نے پاک افغان بارڈر پر دہشت گردوں کی غیرقانونی نقل وحرکت کو روکنے اور چوکیوں کی تعمیر کا کام تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ قیام امن کے لیے پاک افغان بارڈر کے دوسری جانب دہشت گردوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں کے متاثرین کی باعزت اور بروقت واپسی اور متاثرین کی بحالی کے لیے سماجی انفراسٹرکچرمیں بہتری کو یقینی بنایا جائے کیوں کہ فاٹا میں قیام امن اور خوشحالی سے پورے خطے کو فائدہ ہوگا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…