اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نعت خواں و مبلغ جنید جمشید کی میت کی 5 دن بعد شناخت ہو گئی۔ طیارے حادثے میں شہید ہونے والے جنید جمشید کی میت کی شناخت بارے تصدیق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد مشتاق احمد کی ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد مشتاق احمد نے کہا ہے کہ جنید جمشید کی میت کی شناخت ان کے دانتوں کے ایکسرے اور ہسٹری سے ہوئی ہے۔ جنید جمشید کی میت کی شناخت کے بعد ان کا نماز جنازہ معین خان اکیڈمی میں ادا کیا جائے گا۔ جنید جمشید کے بھائی ہمایوں جمشید کے بھائی کے مطابق جنید کی نماز جنازہ معین خان اکیڈمی میں ادا کرنے کے بعد دارلعلوم میں ان کی تدفین کی جائے گی۔