لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی )پاکستان کی مرکزی خفیہ ایجنسی ہے جو دشمنوں سے دن رات مقابلہ کر رہی ہے، پاکستان کی بہترین خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کی کارکردگی کو نہ صرف ملک میں سراہا یا جاتا ہے بلکہ دوسرے ممالک بھی آئی ایس آئی کے معترف ہیں۔
آپ نے آئی ایس آئی کی بہت سی دلیرانہ کارروائیوں کے بارے میں بہت سنا ہو گا لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آئی ایس آئی کی سرکاری علامت کیا ہے اور اس علامت کی حقیقت کیا ہے ،جان کر آپ کے دل میں آئی ایس آئی کی عزت مزید بڑھ جائے گی۔آئی ایس آئی کی سرکاری علامت میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مار خور کے منہ میں سانپ ہے۔اب آپ سوچیں گے کہ مار خور کے منہ میں سانپ آئی ایس آئی کی سرکاری علامت کیوں بن گیا تو اس کا جواب یہ ہے کہ مار خور پاکستان کا قومی جانور ہے۔ مار خور فارسی زبان کا لفظ ہے، فارسی میں مار کا مطلب سانپ اور خور کا مطلب کاکھانے والا ہوتا ہے۔
مار خور پہاڑی علاقوں میں رہتا ہے اور اس کے سینگ بہت بڑے ہوتے ہیں جن کی مدد سے یہ کھڑی چٹانوں پر بھی چڑھ جاتا ہے اور یہ سانپ بہت شوق سے کھاتا ہے۔ دوسری طرف سانپ (کنگ کوبرا)بھارت کا رینگنے والا قومی جانور ہے اور ہندو اس کی پوجا بھی کرتے ہیں۔ آئی ایس آئی کی سرکاری علامت میں پاکستان کا قومی جانور مار خور بھارت کے رینگنے والے قومی جانور کو سانپ کو کہا رہا ہے۔