بدھ‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2026 

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی نا اہلی! تحریک انصاف نے کیا بڑا اقدام اٹھا لیا؟

datetime 10  دسمبر‬‮  2016 |

لاہور ( این این آئی) تحریک انصاف نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے اختیارات کا ناجائز استعمال اور عدالت عالیہ کے حکم کی خلاف ورزی اور اپنے حلف کی روگردانی کرنے پر لاہور ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کر دی۔
تحریک انصاف کے سابقہ صدر اعجاز احمد چوہدری نے رٹ پٹیشن دائر کرنے کے بعد چیئرمین سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے قومی اور عوامی مفادات کوپس پشت ڈال کر کے اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دی ہے ۔
پٹیشن میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ شہباز شریف کو62۔F1 کے تحت نااہل قرار دیا جائے جنہوں نے آئین کی کھلی خلاف ورزی کی ہے لاہور ہائیکورٹ میں پٹیشن کی سماعت کے موقع پر ڈاکٹر بابر اعوان ایڈووکیٹ دلائل دیں گے اور ان کی معاونت شاہد نسیم گوندل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے پنجاب میں غیر قانونی نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جسے لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے اْس غیر قانونی نوٹیفکیشن کو مسترد کر دیا تھا۔
شہباز شریف نے آئین کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں اپنے ہی خاندانوں کی شوگر ملوں کو غیر قانونی منتقل کرنے کا ارتکاب کیا ہے جبکہ پہلے ہی سپریم کورٹ واضح رولنگ دے چکی تھی کہ پنجاب کے کسی حصے میں کوئی نئی شوگر مل لگانے یا اضافے اور منتقل کرنے کی سخت پابندی عائد ہے۔
اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں سب سے زیادہ کاٹن کی فصل کی پیدا وارہے نئی شوگر ملز لگانے سے 93فیصد چھوٹے کاشتکاروں کوشدید نقصان پہنچ سکتا ہے ، شریف خاندان کو ملک و قوم کی نہیں بلکہ صرف اپنے ذاتی مفادات کی فکر پڑی ہوئی ہے اور وہ عوام کے ٹیکسوں کے پیسے کو لوٹ کر اپنی تجوریاں بھرنے لگے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پانامہ ڈاکے کو منطقی انجام پہنچانے تک چین سے نہیں بیٹھے گی شہباز شریف صادق اور امین نہیں رہے کیونکہ وہ آئین کی کھلی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں لہذا وہ اپنے عہدے پر رہنے کی بھی اہلیت کھو چکے ہیں تحریک انصاف کو اعلیٰ عدلیہ پر اعتماد ہے جب عدالتیں انصاف دیتی ہیں تو معاشرہ ترقی کرتا ہے پانامہ چور حکمران کسی صورت بچ نہیں سکتے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نئے آنے والے چیف جسٹس آف پاکستان کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
پی ٹی آئی نے عدالت سے استدعاکی ہے اور تمام ثبوت اور حقائق سامنے آ چکے ہیں وہی بنچ پاناما کیس کی سماعت کریں نیا کمیشن تشکیل دینے کی کوئی ضرورت نہیں پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہیں تحریک انصاف عدالت کے اندرپوری طاقت سے قانونی اور باہر عوام کی عدالت میں جنگ لڑیں گے۔اس موقع پر ایڈووکیٹ شاہد نسیم گوندل ، محمود جوئیہ ،شبیر سیال ،جاوید بھٹی، میاں ذاہد لطیف ،عرفان عباسی ،رانا اختر حسین اور اشتیاق ملک بھی موجود تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…