اتوار‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاک فوج کے سپر سیڈ ہونے والے تین جنرلزجنرل اشفاق ندیم، جنرل رمدے، جنرل نجیب اللہ نے فوج چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

datetime 10  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک فوج کے سپرسیڈ ہونے والے تین لیفٹیننٹ جنرلز نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا جب کہ تینوں جنرل سربراہ پاک فوج قمر جاوید باجوہ سے سینئر تھے۔ پاک فوج کے نئے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی بطور ارمی چیف تعیناتی کے بعد سینئر تین جنرلز لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم، لیفٹیننٹ جنرل نجیب اللہ اور لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے سے کہا گیا تھا کہ وہ نئی تقرریوں تک کام جاری رکھیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے 7 میجر جنرل کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دینے کے بعد مذکورہ تینوں جنرل نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔پاک فوج کو ممکنہ طور پر خیرباد کہنے والے لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم کور کمانڈر ملتان جب کہ لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے کور کمانڈر بہاولپور اور لیفٹیننٹ جنرل نجیب اللہ ڈی جی جوائنٹ اسٹاف سروسز ہیڈ کوارٹر کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سینیارٹی لسٹ میں چوتھے نمبر پر تھے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…