اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حویلیاں طیارے حادثے کے ایک عینی شاہد نے بتایا ہے کہ پی آئی اے کے بد قسمت طیارے کے گرنے سے قبل جہاز کا ایمرجنسی ایگزٹ کھل گیا تھا اور 7 سے 8 مسافروں نے طیارے سے چھلانگ لگا دی تھی لیکن بدقسمتی سے جہاز ان ہی کے اوپر آن گرا اور وہ بھی جاں بحق ہو گئے۔…..(خبر جاری ہے)
عینی شاہد زاہد خان نے بتایا کہ انہوں نے زمین کے قریب پہنچنے کے بعد طیارے میں سے مسافروں کی چیخوں کی آواز سنی تھی اور اس کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی اور لوگ چیختے رہے۔ زاہد خان نے کہا کہ جنید جمشید کا بٹوہ پہلے سب سے مجھے ہی ملا تھا جس میں 6 سے 7 ہزار روپے نقدی اور ان کا شناختی کارڈ تھا۔