اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حویلیاں کے نزدیک پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کا طیارہ پی کے 661 گر کر مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور ٹکڑوں میں تبدیل ہو گیا لیکن طیارے کے باہر موجود ’’پاکستان‘‘ کا نام صحیح و سالم رہا اور مٹ نہ سکا۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا بدقسمت طیارہ گر کر مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور طیارے کی بیرونی دیوار پر موجود پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن میں سے وطن عزیز مملکت خداد’’پاکستان‘‘ کا نام محفوظ رہا اور مٹ نہ سکا۔ طیارے میں سوار 47 مسافروں میں سے کوئی ایک بھی زندہ نہ بچ سکاطیارے کے ملبے کی سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ تباہ ہو کر بھی ’’پاکستان‘‘ کا نام صحیح و سالم رہا جو وطن عزیز پر اللہ تعالیٰ کی خصوصی کرم نوازی کا غماز ہے۔