اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک))جنید جمشید دعوت و تبلیغ کے کام کے لئے چترال گئے تھے جہاں سے اسلام آباد واپسی کے دوران حادثے کا شکار ہو کر اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ممتاز نعت خواں اور پاکستان کی نامور شخصیت جنید جمشید تبلیغی دورے پر چترال میں موجود تھے ٗ اہل خانہ کے ہمراہ حادثے کا شکار ہونے والے بد قسمت طیارے میں آرہے تھے ۔ تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے جاری کر دہ مسافروں کی فہرست میں ممتاز نعت خواں جنید جمشید اور نیہا جنید کے نام بھی شامل ہیں ذرائع کے مطابق پاکستان کی نامور شخصیت جنید جمشید جو تبلیغی دورے پر چترال میں موجود تھے وہ بھی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے سے اسلام آباد آرہے تھے۔۔ جنید جمشید کے بھا ئی نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ جنید جمشید اور ان کی فیملی اسی طیارے میں سوار تھے ۔