اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق حویلیاں کے قریب مجاب میں جہاز گرنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق حویلیاں کے قریب مجاب میں پی آئی اے کا جہاز گرنے کی اطلاع
موصول ہوئی ہے ۔ عینی شاہدین کے مطابق 4:20منٹ پر پیپلیاں اور مجاب کے قریب پی آئی اے کا جہاز گر گیا ۔ ذرائع کے مطابق پی کے 661 جہاز پر 47افراد سوار تھے جو کہ چترال سے اسلام آباد کی طرف آرہے
تھے ۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے اس حادثے کی تصدیق کر دی ہے ۔عینی شاہدین کے حوالے سے مقامی میڈیا نے دعویٰ کیاکہ آرڈیننس فیکٹری کے عقب میں مجاب اور پپلیاں کے قریب دھواں اٹھتادکھائی دے رہاہے اور یہ
پہاڑی علاقہ ہے ۔ عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ طیارہ پہاڑ سے ٹکرا کر تباہ ہوا ۔ذرائع نے بتایا کہ پی کے 661ریڈار سے رابطہ منقطع ہوگیاتھا ، ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں ہیں ۔ ذرائع کے مطابق طیارے
کے کیپٹن نے آخری بار کنٹرول سسٹم سے بار بار طیارے کے انجن کی خرابی کا تذکرہ کیا ۔ طیارے میں عملے کے پانچ ارکان سوار تھے ۔ جن میں دو ائیر ہوسٹس اسما ، صدف اور فرسٹ آفیسر اکمل علی سوار تھے