اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق حویلیاں کے قریب مجاب میں جہاز گرنے کی اطلاع موصول ہوئی ۔عینی شاہدین کے مطابق 4:20منٹ پر پیپلیاں اور مجاب کے قریب پی آئی اے کا جہاز گر گیا ۔ عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ طیارہ پہاڑ سے ٹکرا کر تباہ ہوا۔عینی شاہدین نے طیارے کو نیچے آتے ہوئے اور پہاڑسے ٹکرا کر تباہ ہوتے ہوئے دیکھا
ذرائع کے مطابق پی کے 661 جہاز پر 47افراد سوار تھے جو کہ چترال سے اسلام آباد کی طرف آرہے تھے ۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے اس حادثے کی تصدیق کر دی ہے ۔عینی شاہدین کے حوالے سے مقامی میڈیا نے دعویٰ کیاکہ آرڈیننس فیکٹری کے عقب میں مجاب اور پپلیاں کے قریب دھواں اٹھتادکھائی دے رہاہے اور یہ پہاڑی علاقہ ہے ۔ عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ طیارہ پہاڑ سے ٹکرا کر تباہ ہوا ۔