اسلام آباد (آئی این پی) صدر مملکت ممنون حسین نے سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس میاں ثاقب نثار کو سپریم کورٹ کاچیف جسٹس تعینات کرنے کی منظوری دیدی جو کہ 31دسمبر کو باقاعدہ طور پر ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔ بدھ کو تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس میاں ثاقب نثار کو سپریم کورٹ کا چیف جسٹس تعینات کرنے کی منظوری دیدی جس کانوٹیفکیشن وزارت قانون و انصاف نے جاری کردیا ۔ جسٹس ثاقب نثار 31دسمبر کو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔