جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ترکی روانگی سے قبل شہباز شریف کی سابق آرمی چیف راحیل شریف سے اہم ملاقات ، ملاقات میں کیا بات ہوئی؟

datetime 6  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی ترکی روانگی سے قبل سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف سے ملاقات۔ تفصیلات کے مطابق میاں شہباز شریف نے ترکی کیلئے روانہ ہونے سے قبل سابق آرمی چیف راحیل شریف سے ملاقات کی اور کچھ وقت ان کے ساتھ گزارا۔ انہوں نے جنرل (ر) راحیل شریف کو تفصیل سے بتایا کہ وہ طبی معائنے کی غرض سے لندن جا رہے ہیں اور جاتے ہوئے ترکی ٹھہریں گے۔
ایک نجی اخبار کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے جنرل (ر) راحیل شریف کی خدمات کو سراہا۔ واضح رہے کہ سابق آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ سے 5۔6 ماہ قبل بھی پنجاب کے وزیراعلیٰ نے متعدد مرتبہ ان سے ملاقاتیں کی تھیں جس پر میڈیا میں ہلچل مچ گئی تھی اور ان دنوں یہ خبر بھی مشہور ہوئی تھیں کہ میاں شہباز شریف نے انہیں یہ پیشکش بھی پہنچائی تھی کہ وہ چاہیں تو ان کی مدت ملازمت میں توسیع دی جا سکتی ہے۔
لیکن اگر وہ ایسا نہ چاہیں تو افواج پاکستان کے سپہ سالار اور چند دیگر اہم عہدوں کی مدت ملازمت ہی میں بذریعہ پارلیمنٹ ایک سال کا اضافہ کیا جا سکتا ہے جس سے وہ توسیع لیے بغیر مزید ایک سال تک آرمی چیف رہ سکیں گے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…