جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کیلئے آج فخر کا دن ۔۔ اہلیہ اور بیٹے کے ہمراہ کہاں جا پہنچے ؟

datetime 6  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی ) میجر شبیر شریف شہید کا45واں یوم شہادت عقیدت واحترام سے منایا گیا ،سابق آرمی چیف راحیل شریف میانی صاحب قبرستان میں میجر شبیر شریف شہید کے مزار پر حاضری اور فاتحہ خوانی کی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنے بڑے بھائی میجر شبیر شریف کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ، انہوں نے مزار پر پھولوں کی چادربھی چڑھائی۔ سابق آرمی چیف کے ہمراہ انکی ہمشیرہ اور بیٹا بھی موجود تھے۔ میجر شبیر شریف شہید کا45واں یوم شہادت منایا گیا۔ میجر شبیر شریف نے 6دسمبر 1971ء کو دشمن سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تاہم انکی جرات اور بہادری پر انہیں نشان حیدر بھی عطاکیا گیا۔
وہ 28ء اپریل1941ء کو پیدا ہوئے تھے۔میجر شبیر شریف شہید نے 19اپریل 1964ء میں فرنٹیر فورس رجمنٹ میں شمولیت اختیار کی،3دسمبر 1971ء کو وہ بطور کمپنی کمانڈر فرنٹیر فورس رجمنٹ ہیڈ سلیمانکی کے محاذ پر تعینات تھے۔ اس دوران انہوں نے دشمن فوجیوں اور ٹینکوں کو بھاری نقصان پہنچایا اور6دسمبر 1971کو ملک و قوم کیلئے اپنی جان قربان کر دی۔ شہادت کے وقت ان کی عمر28برس تھی۔میجر شبیر شریف شہید سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کے بڑے بھائی اور میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کے بھانجے تھے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…