بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

پنجاب حکومت نے شہباز شریف کیلئے کتنے ارب روپے کا ہیلی کاپٹر خریدنے کی تیاریاں شروع کر دیں؟

datetime 5  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ کے لیے نئے یا استعمال شدہ جیٹ جہاز کی خریداری کے معاملے پر کوئی فیصلہ نہ ہونے کے بعد شہباز شریف کے لیے ہیلی کاپٹر خریدنے پر غور شروع کر دیا ، جو آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے صوبے کے مختلف علاقوں کے دوروں کے لیے بھی کام آسکے گا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس وقت صوبائی حکومت کے پاس وزیراعلیٰ شہباز شریف کے لیے کوئی بھی ہیلی کاپٹر یا جہاز نہیں ہے۔
پنجاب حکومت کا 6 سیٹوں والا جہاز گزشتہ برس فنی خرابی کی وجہ سے گرانڈ کردیا گیا تھا، جبکہ 16 سیٹوں پر مشتمل روسی ساختہ ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر رواں برس 4 اگست کو مرمت کے لیے ماسکو جاتے ہوئے افغانستان میں حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔
نجی ٹی وی نے صوبائی عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والے جہاز کی آخری بار مرمت سال 2011۔2012میں روس سے کرائی گئی تھی، حادثے کے بعد جہاز کی انشورنس کا دعویٰ بھی دائر کردیا گیا تھا۔پنجاب حکومت کے دونوں جہاز سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی کے دور میں (2004اور 2005) میں خریدے گئے تھے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق صوبائی حکام نے وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے رواں برس کے آغاز میں ہی نئے یا استعمال شدہ 12 سیٹر جیٹ طیارے کی خریداری کے لیے تیاری کی تھی، مارکیٹ میں نئے طیارے کی قیمت 3 ارب جبکہ استعمال شدہ جیٹ طیارے کی قیمت تقریباً 2 ارب ہے۔
ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ حکومت نے عالمی کمپنیوں کو بولیوں کی دعوت دی تھی، جس کے بعد امریکہ ، کینیڈا اور فرانس کی تین کمپنیوں نے بولی میں حصہ لیا۔اس دوران حکومت کی جانب سے نئے جیٹ جہاز کو خریدنے اور وقت کے ساتھ ساتھ پیسوں کی بچت پر بھی غور کیا جا رہا ہے، کیونکہ استعمال شدہ مشین نئی مشین کے مقابلے میں زیادہ پیچیدہ ثابت ہوتی ہے۔
حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں کی جانب سے نئے یا پرانے جیٹ جہاز خریدنے کے بجائے نئے ہیلی کاپٹر خریدنے اور گراؤنڈ کیے گئے طیارے کی مرمت کے بارے میں منصوبہ بندی نے معاملے کو لٹکا رکھا ہے، جبکہ حکومت نے عالمی اداروں سے ہیلی کاپٹر خریداری کی بولیاں بھی طلب کر رکھی ہیں۔
امکان یہی ہے کہ حکومت روسی ساختہ طیارے ایم آئی 17 پر ایک ارب 68 کروڑ روپے خرچ کرے گی کیونکہ امریکی ساختہ ہیلی کاپٹر کی قیمت اس سے کہیں زیادہ ہے۔وزیر اعلی پنجاب کے قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ آئندہ انتخابات سے قبل شہباز شریف کے دوروں کے لیے ہیلی کاپٹر، جیٹ طیارے سے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…