اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ اس وقت جہاں جہاں جمہوریت میں لوگوں کو کچھ نہیں ملا وہ سڑکوں پر نکلے ہوئے ہیں، انڈونیشیااور کوریا کے لوگ اپنے حق کیلئے سڑکوں پر ہیں اور کوئی ان پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج نہیں کر رہا ہے۔
عمران خان سے میزبان نے سوال کیا کہ (ن) لیگ کے لوگ یہ کہتے ہیں کہ آپ کی اب تک اسمبلی میں حاضری صرف 6 فیصد ہے، کیا آپ نے صرف تنخواہیں اور مراعات لینے کیلئے رکن اسمبلی کا الیکشن لڑا تھا؟ تو عمران خان نے جواب دیا کہ (ن) لیگ یہ چاہتی ہے کہ ہم اسمبلی میں بیٹھیں اور وہی کام ہو جو خواجہ آصف پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ لوگ تھوڑے دنوں میں بھول جائیں گے ۔
عمران خان نے کہا کہ جو میں 6 فیصد اسمبلی میں گیا ہوں وہ بھی میں نے وقت ضائع کیا ہے کیونکہ پارلیمنٹ ابھی تک کچھ نہیں کر سکی اور نہ ہی کوئی کرپشن اور ٹیکس کے اوپر کام ہوا۔ ہم نے انتہائی کوشش کی کہ اراکین پارلیمنٹ کے اثاثہ جات ڈیکلیئر کروائیں جائیں لیکن اس سلسلے میں تین سال گزر جانے کے باوجود ابھی تک کمیٹی کی میٹنگ نہیں ہوئی۔
آپ صرف تنخواہ لینے کیلئے ممبر بنے ہیں؟ صحافی نے سوال کیا تو عمران خان نے کیا جواب دیا؟
5
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں