نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) وہی ہوا جس کا ڈر تھا ،افسوسناک صورتحال،ایک جانب افغانستان نے پاکستان کی افغانستان کی تعمیر و ترقی کیلئے دی جانے والی امداد قبول کرنے سے انکار کیا تو دوسری جانب بھارتی حکام نے سرتاج عزیز کو محصور رکھا اور پریس کانفرنس کی اجازت تک نہ دی۔-بھارت میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیاکانفرنس میں بھارت اورافغانستان کی طرف پاکستان پرسنگین الزامات کے بعد مشیرخارجہ سرتاج عزیزنے فوری طورپروطن واپسی کافیصلہ کیاہے ۔
ایک نجی ٹی وی کے مطابق ہارٹ آف ایشیاکانفرنس میں افغان صدراشرف غنی کی طرف سے پاکستان کی دی گئی تعمیروترقی کے لئے امدادقبول نہ کرنے اورپاکستان پربھارت کی آوازمیں ہرزہ سرائی اوربھارت کی طرف سے مشیرخارجہ سرتاج عزیزکوپریس کانفرنس نہ دینے کی اجازت پرمشیرخارجہ سرتاج عزیزفوری طورپرواپس آرہے ہیں اورآج اتوارکوہی رات ساڑھے آٹھ بجے پریس کانفرنس کرینگے ۔واضح رہے کہ مشیرخارجہ کو40منٹ تک ائرپورٹ پرروکے رکھااورسکیورٹی خدشات کابہانہ بناکربھارت نے پریس کانفرنس بھی نہیں کرنے دی ۔