منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اداکارہ قسمت بیگ کے قاتلوں کے بچانے کیلئے کون سے وزراء اور ارکان اسمبلی سرگرم ہو گئے؟

datetime 4  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (آن لائن) سٹیج اداکارہ اور مشہور رقاصہ قسمت بیگ کے قتل کے مرکزی ملزم رانا مزمل کو بچانے کے لئے بعض حکومتی وزراء اور ممبران اسمبلی سرگرم ہو گئے ۔ ملزم رانا مزمل کا تعلق مسلم لیگ(ن) سے بتایا جاتا ہے ۔
آن لائن کے مطابق گزشتہ دنوں لاہور میں پیشہ ور قاتلوں کی گولیوں کا نشانہ بننے والی قسمت بیگ کے قتل کے بعد پولیس نے تفتیش کے دوران فیصل آباد سے رانا مزمل کو گرفتار کیا اس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ اس کے اور قسمت بیگ کے درمیان گزشتہ چھ سال سے تعلق تھا اور ملزم رانا مزمل مسلم لیگ نون سے وابستہ ہونے کے ساتھ ساتھ ٹیکسٹائل فیکٹری کا مالک تھا اور قسمت بیگ سے شادی کا خواہشمند بھی تھا ۔
تین سال قبل قسمت بیگ کو نشاط سینما فیصل آباد کے سٹیج ڈرامہ کے بعد سمندری روڈ پر نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر زخمی کر دیا تھا اس وقت رانا مزمل کے ساتھ بہت قریبی تعلق تھے چنانچہ ملزم رانا مزمل نے قسمت بیگ کو فیصل آباد کے سرکاری ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد علاج کی غرض سے لاہو رلے گیا اس دوران قسمت بیگ کے تعلقات رانا مزمل کی بجائے کسی اور شخص کے ساتھ ہو گئے ۔
جس کا ملزم رانا مزمل کو رنج تھا ملزم رانا مزمل کے داماد رانا افتخار فیصل آباد یونین کونسل شہر کی نمبر 123 کا چیئرمین ہے اور اس نے ڈپٹی میئر کی شپ کے لئے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرا رکھے ہیں رانا افتخار اور اس کا سسر ملزم رانا مزمل کے صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ اور ممبر صوبائی اسمبلی ملک محمد نواز اور دیگر ممبران اسمبلی کے ساتھ کے ساتھ گہرے مراسم ہیں جبکہ ممبر صوبائی اسمبلی ملک نواز کا بھائی ملک افضل رزاق میئر شپ کا مضبوط امیدوار ہے۔
اس سلسلہ میں قسمت بیگ کے قتل کے ملزم رانا مزمل کو قتل کے مقدمے سے بچانے کے لئے سرگرم ہو گئے ہیں ملزم رانا مزمل کے بارے میں یہ معلومات بھی حاصل ہوئی ہیں کہ پاکستان کے باہر دبئی وغیرہ میں بھی غیر قانونی اشیاء سمگلنگ میں ملوث بتایا جاتا ہے ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…