جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

قطری شہزادہ جاسم پاکستان پہنچ گئے، شریف خاندان سے کون ایئر پورٹ پہنچ گیا؟

datetime 3  دسمبر‬‮  2016 |

لاہور(آن لائن ) قطر کے شاہی خاندان کے افراد پاکستان کے دورے پر لاہورپہنچ گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ لاہورپہنچنے والے شاہی خاندان کے افراد اپنے خصوصی طیارے کے ذریعے جب دوحہ سے لاہور ائیرپورٹ پہنچے تو وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نوازشریف نے مہمان شاہی خاندان کے افراد کا استقبال کیا۔ اس موقع پر لاہورائیرپورٹ پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔لاہورآنے والوں میں شاہی خاندان کے شہزادہ جاسم بھی شامل ہیں۔ جبکہ دوسری جانب بعض سیاسی حلقوں نے قطر کے شاہی خاندان کے دورہ پاکستان کوپانامہ لیکس کیس کے حوالے سے منسلک کیا۔ ان سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ شاہی خاندان کی پاکستان آمد کا مقصد قطر شہزادے کی طرف سے پانامہ لیکس کیس میں بطور گواہ رہنا بیان ریکارڈ کروانے کا بھی امکان ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ شاہی خاندان آج اپنے خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچ جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…