اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جشن عید میلاد النبی ﷺ کی آمد آمد ہے اور نبی کریم ﷺ کی ولادت با سعادت کے حوالے سے تیاریاں عروج پر ہیں ۔ عشاق کرام کی جانب سے بارگاہِ رسالت مآب ﷺکی بارگاہ میں درود وسلام کے نذرانے پیش کئے جا رہے ہیں ۔ ایسی ہی عقیدتوںبھری محفل گزشتہ روز آرمی گیسٹ ہائوس میں منعقد ہوئی جو کہ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور ان کی اہلیہ کی آقا کریم ﷺ سے عقیدت کا ایک نمونہ بھی تھی ۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کی اہلیہ نے گذشتہ روز آرمی گیسٹ ہاؤس میں دوسٹ احباب کو محفل میلاد کی دعوت دی۔ تفصیلات کے مطابق محفل میلاد شام 6 بجے شروع ہوئی جس میں نعت خوانوں سمیت علما نے بھی شرکت کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دوست احباب کو محفل میلاد میں مدعو کرنے کے لیے خصوصی کارڈز بھی بھجوائے جس پر محفل میلاد کی جگہ اور وقت مقرر درج تھا۔
یاد رہے کہ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے متعلق میڈیا پر یہ باتیں گردش کر رہی تھیں کہ وہ غالباً قادیانی فرقے سے تعلق رکھتے ہیں لیکن محفل میلاد کا انعقاد ان تمام افواہوں کا قرارا جواب ہے ۔