اتوار‬‮ ، 23 جون‬‮ 2024 

عمران خان اورسراج الحق کے سرکاری وسائل کے غلط استعمال کا انکشاف

datetime 2  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان اوران کی اتحادی جماعت جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق کے سرکاری وسائل کے غلط اور سرکاری ہیلی کاپٹرکے بے دریغ استعمال کا انکشاف ،عمرا ن خان نے صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر 43 مرتبہ کیا، اس حوالے سے ہیلی کاپٹر کے فیول اور مرمت کی مد میں 17کروڑ 95لاکھ کے اخراجات آئے جس سے سرکاری خزانے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دوسروں کو سرکاری وسائل کے غلط استعمال کا طعنہ دینے والوں نے خود اصول، قونین وضوابط کی دھجیاں بکھیر دیں اور ان کے قول و فعل میں تضاد واضح طورپرسامنے آگیا۔

رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کی حکمران جماعت تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سرکاری ہیلی کاپٹر کو اپنے ذاتی مقاصد اور دوروں کے استعمال کیااور اس حوالے سے تفصیلات میڈیا کے سامنے آئی ہیں۔جن کے مطابق پی ٹی آئی کے صوبے میں حکومت بنانے سے اب تک عمران خان نے 43 مرتبہ اور ان کے حکومتی اتحادی سینیٹر سراج الحق نے1بارسرکاری ہیلی کاپٹر پر سفر کیا او ر اس سلسلے میں وسائل کاغلط استعمال کیا۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیاکہ عمران خان نے سرکاری ہیلی کاپٹر میں بنی گالہ سے نوشہرہ اورر خیبرپختونخوا کے دوسرے علاقوں کا سفر کیا۔فیول اخراجات اور ہیلی کاپٹر کی مرمت کے اوپر 17کروڑ 95لاکھ کے اخراجات آئے ہیں جس سے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا ہے۔واضح رہے کہ عمران خان وفاقی حکومت اور اس سے پہلے والی حکومتوں پر ہمیشہ سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال کا الزام عاید کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



توجہ کا معجزہ


ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…