کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی سٹی کورٹ کے قریب واقع گودام میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی ۔آگ نے قریبی دکانوں اور دیگر عمارتوں کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔ آگ کی اطلاع ملنے کے فوراََ بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کی حتمی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔ آگ لگنے کی وجہ سے اب تک کروڑوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو چکا ہے۔ آگ سٹی کورٹ کے قریب واقع ایک میڈیسن کے گودام میں لگی ہے جس پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
فائربریگیڈاورریسکیوٹیموں کے مطابق مارکیٹ سے تمام افرادکوباہرنکال لیاگیاہے۔جبکہ آگ لگنے کے بعد ایم اے جناح روڈکوبندکردیاگیا۔تنگ گلیوں اور ٹریفک کے باعث آگ بجھانے کیلئے ریسکیوٹیموں کومشکلات کاسامنا ہے۔
کراچی میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں