لاہور (آن لائن) سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے اپنے 80 ملین کے ذاتی اثاثے آرمی کے شہداء فنڈ کیلئے وقف کردینے کا اعلان کردیا۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف کا عہدہ سنبھالنے کے بعد بھی جنرل راحیل شریف نے کوئی جائیداد نہیں بنائی تھی۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جنرل راحیل شریف کے سیلری اکاؤنٹ کے سوا قابل ذکر رقم کا حامل کوئی دوسرا بینک اکاؤنٹ موجود نہیں ہے۔
واضح رہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے اس سے قبل بھی اپنا کروڑوں روپے مالیت کا ایک پلاٹ شہداء کے لواحقین کیلئے دے دیا تھا۔ پاک فوج کی کمان نئے جنرل کے سپرد کرنے سے پہلے راحیل شریف نے اعلان کیا تھا کہ وہ شہداء کے لواحقین کی فلاح و بہبود کیلئے ایک فاؤنڈیشن بنائیں گے جس کے تحت ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔
’’یہ 8 کروڑ روپے ان لوگوں کیلئے ہیں‘‘ریٹائرمنٹ کے بعد راحیل شریف کا ایسا اعلان کہ جان کر آپ فخر کریں گے !!!
2
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں