جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

بلوچستان کے کچھ سیاستدان چور دروازے سے نواز شریف سے ڈیل کر رہے ہیں،بلاول بھٹو

datetime 1  دسمبر‬‮  2016 |

لاہور ( این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پنجاب سے سی پیک کی حمایت میں تو بہت بیانات آ رہے ہیں لیکن سی پیک میں صوبوں کے حقوق اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی کوئی بات نہیں کی جا رہی ،بلوچستان کے کچھ سیاستدان چور دروازے سے نواز شریف سے ڈیل کر رہے ہیں اوروہاں کی عوام کو اعتماد میں نہیں لیا جا رہا ، آئندہ بلوچستان کا وزیر اعلیٰ بلوچ اور پیپلز پارٹی کا ہو گا،ملک میں جمہوری اصلاحات کیلئے جدوجہد کریں گے جس سے عوام کی قسمت بدل جائے گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بلاول ہاؤس لاہور میں پارٹی کے 49ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں بلوچستان کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سابق وزیر داخلہ رحمان ملک ، پیپلز پارٹی سندھ کے صدر و صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو ، سندھ کے مشیر اطلاعات مولابخش چانڈیو ،صوبائی وزیر منظور وسان سمیت پارٹی کے دیگر رہنما اور بلوچستان کی قیادت بھی موجود تھی ۔ تقریب میں بلاول بھٹو زرداری کو روائتی دستار بھی پہنائی گئی ۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بلوچستان کے کچھ سیاستدان چور دروازے سے نواز شریف سے ڈیل کر رہے ہیں ،مسلم لیگ (ن) کی صوبائی حکومت بلوچی عوام کے بجائے تخت رائے ونڈ سے زیادہ وفادار ہے اور بلوچستان کے عوام کو اعتماد میں نہیں لیا جا رہا۔لیکن پیپلز پارٹی بلوچستان کے عوام کا جمہوریت پر اعتماد بحال کرئے گی ۔پیپلز پارٹی کی تنظیمیں پورے بلوچستان میں تحصیل لیول تک بنائی جائیں گی ، 2018 کے انتخابات میں پیپلز پارٹی بلوچستان میں فتحیاب ہو گی ،آئندہ بلوچستان کا وزیر اعلی بلوچ اور پیپلز پارٹی کا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب سے سی پیک کی حمایت میں تو بہت بیانات بہت آ رہے ہیں لیکن سی پیک میں صوبوں کے حقوق اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی بات نہیں کی جا رہی ۔

بلاول بھٹو نے ایک بار پر دعویٰ کیا کہ 2018ء کے انتخابات پیپلز پارٹی جیتے گی اور حکومت بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی حقیقی معنوں میں عوامی جماعت ہے ہم کسی صورت بھی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم جمہوری اصلاحات کے لئے جدوجہد کریں گے ،ہم ملک میں سکیورٹی،معیشت، خارجہ پالیسی اور انصاف کے جمہوری انقلاب کیلئے اصلاحات لے کر آئیں گے ہم ملک میں مساوات کا نظام لے کر آئیں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…