جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ضمنی انتخابات،بڑااپ سیٹ ہوگیا

datetime 1  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جھنگ(آئی این پی )پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 78 کے ضمنی انتخاب میں غیر سرکاری نتائج کے مطابق کالعدم لشکر جھنگوی کے سربراہ مولانا حق نواز جھنگوی کے صاحبزادے آزاد امیدوار مولانا مسرور نواز جھنگوی 47800ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے ناصر انصاری35ہزار 84ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 78جھنگ کی نشست پر ضمنی انتخاب ہوا جس کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار مولانا مسرور نواز جھنگوی 47800ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ۔مسلم لیگ (ن) کے ناصر انصاری35ہزار 84ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے ۔حلقہ پی پی 78کے انتخابی معرکے میں پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار ارفع مجید ، پیپلز پارٹی کے سرفراز ربانی ، پاکستان عوامی تحریک کے امیدوارنسیم قادری نے بھی ا نتخابی مہم میں حصہ لیا جبکہ ان کے ساتھ ساتھ خواجہ سرا محمد عارف عرف بوٹا بھی انتخابی امیدواروں میں شامل تھے مگر کوئی بھی امیدوار نمایاں ووٹ نہ کر سکا ۔کامیاب امیدوار کے حامیوں نے جشن منایا اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے ، اہل علاقہ میں مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں ۔
15326530_1282268505188779_2508105657098541173_n

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…