منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پہلا باقاعدہ دورہ کہاں کیا؟بحیثیت آرمی چیف میرا سب سے بڑا مقصد کیا ہوگا؟ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے دھماکے دار اعلان کر دیا

datetime 1  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی کمان سنبھالنے کے بعد پہلا دورہ کورکمانڈر پشاور اور شمالی وزیرستان کا کیا جہاں انھوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی کامیابیوں کے سلسلے کو جاری رکھنے کا عہد کیا۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف کو خیبرپختونخوا، فاٹا اور مالاکنڈ ڈویڑن کی سیکیورٹی کی صورت حال سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔آرمی چیف قمر باوجوہ نے بہادر قبائلیوں، افسران، فوجی، ایف سی اور پولیس کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہم اب تک حاصل ہونے والی کامیابیوں کو جاری رکھیں گے اور کسی بھی دہشت گرد کو واپسی کی اجازت نہیں دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ بحیثیت آرمی چیف پاکستان کا دفاع اور سلامتی کے علاوہ ملک کو درپیش بیرونی اور اندرونی خطرات سے نمٹنا میرا بنیادی مقصد ہوگا۔انھوں نے پاک۔افغان بارڈر منیجمنٹ کو موثر بنانے کے لیے ایف سی کی مہارت کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
شمالی وزیرستان کے دورے پر آرمی چیف کو ایجنسی کی سیکیورٹی کی صورت حال، متاثرین کی واپسی کے مرحلے اور تعمیراتی کام کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…