جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

’’راحیل شریف کی توسیع نہ ہوئی تو میرا جنازہ یہاں سے اٹھے گا‘‘ سابق آرمی چیف کی توسیع کیلئے دھرنا دینے والے کی بات سچ ہو گئی

datetime 1  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ کیخلاف بھوک ہڑتال کرنیوالے لطیف شبلی چل بسے۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے لطیف شبلی کے بیٹے نے دعوی کیاہے کہ ان کے والد نے خودکشی کی ہے۔ کراچی پریس کلب پر ایک ماہ سے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ کیخلاف بھوک ہڑتال کرنیوالے لطیف شبلی دنیا میں نہ رہے۔
ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے لطیف شبلی کے بیٹے کا کہنا ہے کہ ان کے والد نے زہر کھا کر موت کو گلے لگایا ہے جبکہ ان کے انتقال کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکی۔ واضح رہے کہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے آرمی چیف کے عہدے کی مدت میں توسیع نہ لینے کا اعلان کیا تھا، 29 نومبر کو ایک پروقار تقریب میں انہوں نے فوج کی کمان نئے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے حوالے کی۔
واضح رہے کہ انتقال کرنے والے شہری نے کچھ روز قبل نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جنرل راحیل شریف سے والہانہ عقیدت رکھتے ہیں اور ان کی مدت ملازمت میں ہر صورت توسیع دیکھنا چاہتے ہیں۔ایک ماہ تک کراچی پریس کلب کے باہر دھرنا دینے والے لطیف شبلی نے نجی ٹی وے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع نہ ہوئی تو میرا یہاں سے جنازہ اٹھے گا۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…