لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے کارناموں کی دنیا بھی معترف رہی۔ انٹرنیشنل میڈیا میں سپہ سالار کو بہترین کمانڈر قرار دیا گیا۔ جنرل راحیل شریف کا شمار بہترین فیصلہ ساز، بہترین کمانڈر، دشمنوں کا بدترین دشمن، دوستوں کا بہترین دوست ، حالات پرگہری نگاہ، صورتحال پر کڑی نظر اور مقبول سپہ سالار میں ہوتا ہے۔
پاکستان ہی نہیں دنیا انہیں مقبول ترین آرمی چیف سمجھتی ہے،امریکی اے بی سی نیوز کے مطابق جنرراحیل بہترین کمانڈر قرار پائے۔ برطانوی آرمی چیف جنرل نکولس کارٹرنے اس بات کا اعتراف کیا۔ سال دوہزار چودہ میں عالمی جریدے نیوز ویک نے مین آف دا ائیرقرار دیا، جریدے نے تسلیم کیا کہ جنرل راحیل شریف کی کارکردگی نے پاکستان کو بدل دیا۔
برطانوی میڈیا پرشہ سرخی بنی کہ ’ایک ایسا سپہ سالار جس نے آمریت کے بغیر حکمرانی کی‘۔ہیرالڈ نے چیف کو بادشاہ کے نام سے پکارا۔ نشان امتیاز اور ہلال امتیاز سینے پرسجانے والیجنرل راحیل شریف امریکا کے لیجنڈ آف میرٹ سمیت پانچ بین الاقوامی فوجی اعزازات رکھتے ہیں جن میں سعودی عرب کا آرڈر آف عبدالعزیز جبکہ اردن کی جانب سے دیا جانے والا ملٹری میرٹ آف دی فرسٹ آرڈر ، ترکی کا لیجنڈ آف میرٹ شامل ہے۔
جنرل راحیل شریف برازیل کا آرڈر آف ملٹری میرٹ پانے والے پہلے ایشیائی سپہ سالار بھی ہیں۔ دلوں پر راج کرنے والے کا سماجی رابطوں کی دنیا پر بھی راج رہا جبکہ شکریہ راحیل شریف طویل عرصے تک ہش ٹیگ رہا۔
سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اب تک کون کون سے بین الاقوامی اعزازات حاصل کر چکے ہیں؟
30
نومبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں