پیر‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2025 

جنرل اشفاق ندیم اور جنرل جاوید رمدے نے تاریخ رقم کردی فوج کی تاریخ میں پہلی بار ایسا کام کردیا جس کی مثال نہیں ملتی

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) لیفٹنٹ جنرل اشفاق ندیم اور لیفٹنٹ جنرل جاوید اقبال رمدے نے تاریخ رقم کر دی۔ تفصیلات کے مطابق لیفٹنٹ جنرل اشفاق ندیم اور لیفٹنٹ جنرل جاوید اقبال رمدینے اپنی ریٹائرمنٹ تک ملازمت پر موجود رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔
گزشتہ روز کمان کی تبدیلی کے موقع پر ایک سوال کے جواب میں دونوں جرنیلوں کا کہنا تھا کہ وہ اپنی ریٹائرمنٹ تک ملازمت پر موجود رہیں گے اور ذمہ داریاں سر انجام دیتے رہیں گے۔ اس موقع پر جنرل اشفاق ندیم کا کہنا تھا کہ تمام فیصلوں کا اختیار آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کے پاس ہے۔
واضح رہے کہ فوج میں یہ روایت چلتی آ رہی ہے کہ جونیئر آفیسر آرمی چیف تعینات ہو تو سینئر افسران اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہو جاتے ہیں لیکن لیفٹنٹ جنرل اشفاق ندیم اور لیفٹنٹ جنرل جاوید اقبال رمدے نے ریٹائرمنٹ نہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے مذکورہ روایت کو توڑ دیا ہے ۔
ماضی میں بھی جنرل راحیل شریف کو آرمی چیف کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا تو ان کے سینئر جرنیلوں نے اپنے عہدے سے استعفے دیدیئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…