جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

نعیم بخاری تحریک انصاف کیلئے نیک شگون شریف خاندان بڑی مشکل میں پھنس گیا

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) سپریم کورٹ نے پانامہ کیس میں تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری کو آئندہ سماعت پر اپنے دلائل 35منٹ میں ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 6 دسمبر تک ملتوی کر دی۔سپریم کورٹ

نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کیس میں وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے جمع کرائے گئے ضمنی جواب اور تقاریرمیں تضاد ہے‘عدالت میں کہا گیا کہ دبئی والا پیسہ قطر میں لگایا گیا سوال یہ ہے کہ جدہ فیکٹر ی کیلئے سرمایہ کہاں سے آیا،سعودی بینکوں سے قرضہ کیسے لیا گیا؟۔

قطری شہزادے نے خط میں بڑے بھائی کا ذکر کیانام نہیں بتایا‘قطر سے پیسہ لندن کیسے گیا یہ بھی نہیں بتایا گیا‘قطری کا خط تصدیق شدہ نہیں‘دستاویزات سے لگتا ہے کہ طارق شفیع میاں شریف کیلئے کام کرتے تھے‘ طارق شفیع کے 2 دستاویزات میں کیے گئے دستخطوں میں کوئی مماثلت نہیں‘خط کی حیثیت نہیں تو پڑھنے کا

کیا فائدہ‘مریم شادی شدہ ہے تو وہ والد کے ساتھ کیسے رہتی ہے؟‘ کیا ان کے شوہر بھی اپنے ساس سسر کے پاس رہتے ہیں؟‘شریف فیملی کا آف شور کمپنیز سے تعلق2006سے پہلے ثابت کرنا ہوگا،اگر یہ ثابت ہوجائے تو سارا بوجھ شریف خاندان پر ہوگا۔ بدھ کو چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ نے پاناما لیکس کیس کی سماعت کی۔

اس موقع پر عمران خان کے وکیل نعیم بخاری جو عمران خان کیلئے نیک شگون ثابت ہوئے ہیں ان کا اپنے کامیاب دلائل میں کہنا تھا کہ ریکارڈ سے ثابت کروں گا کہ وزیر اعظم نے غلط بیانی کی اور ٹیکس چوری کے مرتکب ہوئے، وزیراعظم نے 13 اپریل 2016 کو قوم سے خطاب کیا اور قوم سے جھوٹ بولا، دوسرے خطاب میں بھی وزیراعظم نے سچ نہیں بتایا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے بیٹے سے پیسے لئے جب کہ وزیراعظم کے صاحبزادے کا این ٹی این نمبر ہی نہیں ہے، مریم نواز وزیر اعظم کی زیر کفالت ہیں اور لندن فلیٹس کی بینیفیشل آنر ہیں، وزیر اعظم کو یہ بات گوشواروں میں ظاہر کرنا چاہیے تھی جب کہ قطری شہزادے کا خط وزیر اعظم کے موقف سے بالکل مختلف ہے۔

نعیم بخاری نے کہا کہ نیب اور دیگر ادارے اپنا کام کرنے میں ناکام رہے، نیب وزیر اعظم کو بچانے میں لگا رہا جس پر نیب چیئرمین کے خلاف آرٹیکل 209 کے تحت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے منی لانڈرنگ کیس میں اعترافی بیان دیا، جس پر جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہا کہ اس کیس کا فیصلہ آ چکا ہے۔

نعیم بخاری نے موقف اختیار کیاکہ وزیر اعظم نے اپریل 1980 میں 33 ملین درہم میں فیکٹری فروخت کرنے کا بتایا، یہ رقم کل ملا کر 90 کروڑ ڈالر بنتی ہے، دبئی میں فیکٹری کب بنائی گئی وزیراعظم نے اپنے بیان میں نہیں بتایا جب کہ دبئی حکومت کے خط پر کوئی دستخط بھی نہیں ہیں، شیئرز کی فروخت کا معاملہ وزیراعظم کی ذہنی اختراع ہے۔

عمران خان کے وکیل نے کہا کہ وزیر اعظم نے جدہ فیکٹری کے لئے بینکوں سے قرضہ لینے کا ذکر کیا، جدہ فیکٹری جون 2004 میں ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر ڈالر میں فروخت کرنے کا کہا گیا جب کہ لندن فلیٹس 1993 سے 1996 کے درمیان خریدے گئے، جس پر جسٹس عظمت سعید شیخ نے ریمارکس دیئے کہ دبئی اسٹیل مل کی طرح جدہ اسٹیل مل کے لئے سرمایہ کہاں سے آیا جب کہ جسٹس اعجازالحسن نے استفسار کیا کہ سعودی بینکوں سے قرضہ کیسے لیا؟، جدہ فیکٹری کتنے میں اور کیسے فروخت کی گئی۔ عدالت میں پیش کئے گئے ضمنی جواب اور تقاریر میں تضاد ہے، دونوں مواقع پر کی گئی تقاریر میں بھی تضاد ہے۔

نعیم بخاری نے کہا کہ وزیر اعظم کے بقول تمام دستاویزات موجود ہیں جس پر جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہا کہ دستاویزات ہر جگہ موجود ہوں گی لیکن عدالت میں موجود نہیں ہیں۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ وہ ذرائع ہیں جن سے لندن فلیٹس خریدے گئے، دستاویزات سے لگتا ہے کہ طارق شفیع میاں شریف کے لیے کام کرتے تھے، دستخط طارق شفیع نے کیے تو شہباز شریف وہاں نمائندگی کس بات کی کررہے تھے؟، طارق شفیع کے 2 دستاویزات میں کیے گئے دستخطوں میں کوئی مماثلت نہیں۔

نعیم بخاری نے کہا کہ گلف اسٹیل مل2 کروڑ 10 لاکھ درہم میں فروخت ہوئی لیکن مل کی فروخت سے طارق شفیع کو ایک روپیہ تک نہیں ملا، طارق شفیع نے اپنے بیان میں آدھا سچ بولا، انہوں نے بیان حلفی میں کہا کہ دبئی کا کاروبار بے نامی تھا جب کہ شہباز شریف نے طارق شفیع بن کر دستاویزات پر دستخط کیے۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ لگتا ہے سب کچھ میاں محمد شریف نے کیا ہے، جدہ اور دبئی میں فیکٹریوں کے حوالے سے میاں شریف کے بچوں اور آگے سے ان کے بچوں نے کیا کردار ادا کیا؟۔

نعیم بخاری نے اپنے دلائل میں کہا کہ حسن نواز 21 جنوری 1976 میں پیدا ہوئے، حسین نواز 20 اکتوبر 1972 کو پیدا ہوئے اور مریم نواز 28 اکتوبر 1973 کو پیدا ہوئیں، لندن میں جائیدادیں میاں شریف نے خریدیں تو بھی ان کی جائیداد ثابت ہوتی ہے۔

جسٹس عظمت شعید شیخ نے کہا کہ قطری شہزادے نے خط میں بڑے بھائی کا ذکر کیا لیکن نام نہیں بتایا، قطری شہزادے نے انگلینڈ میں رئیل اسٹیٹ کے کاروبار کا ذکر بھی نہیں کیا۔ نعیم بخاری نے کہا کہ دبئی سے پیسہ کب، کیسے اور کس بینک اکاؤنٹ کے ذریعے منتقل ہوا اس کی تفصیل نہیں بتائی گئی جس پر جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ قطر سے پیسہ لندن کیسے گیا یہ بھی نہیں بتایا گیا۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ آپ کو 2006 سے پہلے شریف خاندان کی آف شور کمپنیو ں کی ملکیت ثابت کرنا ہوگی، اگر یہ ثابت ہوجائے تو سارا بوجھ شریف خاندان پر ہوگا۔نعیم بخاری نے کہا کہ 21 جولائی 1995 کو فلیٹ نمبر 16 اور 16 اے خریدے گئے جب کہ فلیٹ 17 اے 2004 میں خریدا گیا، جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ فلیٹس کتنے میں خریدے گئے۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ حماد بن جاسم کی تاریخ پیدائش بھی انٹر نیٹ سے ڈھونڈیں جس پر نعیم بخاری نے کہا کہ الثانی فیملی کے مردوں کے نام ایک جیسے ہیں اس لئے جاسم کی تاریخ پیدائش جاننا مشکل ہے۔نعیم بخاری نے کہا کہ قطری شہزادے کو یہ سب کس نے بتایا کہ خط کے مطابق میاں شریف نے رقم حسین نواز کو دینے کا کہا۔

جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ قطری شہزادے نے خط کس کو لکھا، قطری شہزادے کا خط تصدیق شدہ نہیں، کیا اس خط کی قانونی حیثیت ہے، نعیم بخاری نے جواب دیا کہ ڈوبتے کو تنکے کا سہارا مل گیا۔ جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ اگرخط کی کوئی حیثیت نہیں تو اس کو کیوں پڑھیں۔

نعیم بخاری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پارلیمنٹ میں قطری سرمایہ کاری کی بات کرنا بھول گئے تھے جس پر جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ سرمایہ کاری اگر وزیر اعظم نے کی ہوتی تو شاید ان کو یاد ہوتا۔

عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ والد کے ساتھ رہتی ہوں لیکن جائیداد سے تعلق نہیں جس پر جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ مریم نواز آف شور کمپنیوں کی ٹرسٹی ہیں، لندن فلیٹس حسین نواز کی ملکیت میں تسلیم کئے گئے ہیں، یونہی زور نہ لگائیں اور کچی دیواروں پر پیر نہ جمائیں، ہم سیاسی بیانات کا جائزہ نہیں لے سکتے، آپ سونے میں کھوٹ کیوں ڈال رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے کیس میں اخباری خبروں کو کیوں لاتے ہیں، غیر ملکی اخباروں کی خبروں پر عمران خان نے بھی تنقید نہیں کی، کیا آپ کے موکل کے بارے انگریزی اخباروں میں جو 30 سال تک چھپتا رہا اسے بھی مان لیں، آپ کہتے ہیں کہ اخبار جو چھاپتا ہے اسے مان لیں، اخباری خبروں پر فیصلہ سنایا تو آپ کے موکل کے لئے بھی پریشانی ہو سکتی ہے۔

عمران خان کے وکیل نے موقف اختیار کہ کہ مریم نواز کے مطابق ان کی ملک اور بیرون ملک جائیداد نہیں اور وہ والد کے ساتھ رہتی ہیں۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے استفسار کیا کہ مریم شادی شدہ ہے تو وہ والد کے ساتھ کیسے رہتی ہے؟‘ کیا ان کے شوہر بھی اپنے ساس سسر کے پاس رہتے ہیں؟

نعیم بخاری نے کہا کہ مریم نواز نے اپنا پتہ جاتی عمرہ لکھا ہے اور ان کے شوہر اپنی بیوی کے ساتھ نہیں رہتے، جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ زیادہ آگے نہیں جانا چاہیئے کیونکہ معاملہ ذاتی حیثیت کا ہے لیکن مریم نواز کے انٹرویو کا دوسرا حصہ اہم ہے۔

سپریم کورٹ نے پاناما کیس کی سماعت چھ دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے وکیل نعیم بخاری کو آئندہ سماعت پر اپنے دلائل 35منٹ میں مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…