اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

آرمی چیف جنرل باجوہ کیخلاف مہم چلانے میں (ن) لیگ کی کس اہم ترین قریبی شخصیت کا ہاتھ ہے؟

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر دفاعی تجزیہ نگار ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف گزشتہ چند دنوں سے ایک مہم لانچ کی گئی ہے جس پر آئی ایس پی آر کا بیا ن بھی آیاہے اور اس مہم کے پیچھے (ن) لیگ کی ایک بہت اہم اور قریبی شخصیت کا کلیدی کردار ہے۔
نواز شریف کی طرف سے یہ پیغام دیا جا رہا ہے کہ جنرل باجوہ کے پاؤں جمانے سے پہلے ہی ان پر رعب ڈال دیا جائے اور ایسا کرنا بہتر نہیں ہوگا۔ جنرل راحیل شریف اور نواز شریف کے دور میں ان کے درمیان اختلافات رہے ہیں۔ 4 سے چھ ہفتوں تک ایک اچھی شہرت سول اور ملٹری حلقوں میں ضرور قائم رہے گی کیونکہ ابتدائی سٹیج ہے۔
اس کے بعد جو حالات ہیں وہ ایشوز کے حوالے سے خراب ہو سکتے ہیں کہ ماضی میں جو مسائل تھے یا جو نئے مسائل ہیں انہیں کس طرح ہینڈل کیا جائے ۔ ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ نواز شریف نے فارسی کی ایک کہاوت کے مطابق جنرل باجوہ کو پہلے ہی روز یہ پیغام دیا ہے کہ ’’غرباء کشتن روز اول‘‘ یعنی پہلے ہی دن بلی مار دی جائے ۔ یہ ایک رعب ڈالنے کا طریقہ ہوتا ہے۔
جب جنرل باجوہ نواز شریف سے ملنے گئے ہیں تو ان کی میٹنگ کے دوران ایک لمبی چوڑی میز نظر آئی ہے اور وہ اس میز پر بہت کم ملاقاتیں کرتے ہیں ۔ اس طرح سے ملاقات کرکے نواز شریف نے یہ پیغام دیا ہے کہ “I am the Boss” بظاہر تو وزیر اعظم نواز شریف ان کے باس ہی ہیں لیکن عملی طور پر آرمی اور سول حکومت کی شراکت داری ہوتی ہے۔


What Nawaz Sharif Did During Meeting With Gen… by saj-tv

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…