راولپنڈی (آئی این پی) پاک فوج کے سربراہ کی کمان کی تبدیلی کی تقریب میں نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے سٹوڈنٹس نے بھی خصوصی شرکت کی لیکن کیمرہ مین کی عدم موجودگی کی وجہ سے وہ نئے آرمی چیف کے ساتھ تصاویر نہ بنوا سکے۔
منگل کو یہاں پاک فوج کے سربراہ کی کمان کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے سٹوڈنٹس نے خصوصی شرکت کی۔ کمان کی تبدیلی کی تقریب کے بعد سٹوڈنٹس نے جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے سٹوڈنٹس کے سروں پر ہاتھ پھیرا۔ سٹوڈنٹس نے اس موقع پر نئے آرمی چیف سے تصاویر بنوانے کی خواہش کا اظہار کیا جو کیمرہ مین کی عدم موجودگی کی وجہ سے پوری نہ ہوسکی۔
واضح رہے کہ آج جی ایچ کیو راولپنڈی میں پاک فوج کی کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب تھی جس میں جنرل راحیل شریف نے کمانڈ سٹک نو منتخب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے سپرد کی
کمان کی تبدیلی کےموقع پر خصوصی مہمانوں نے جنرل باجوہ سے کس خواہش کا اظہار کیاجو وہ پوری نہ کر سکے ؟
29
نومبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں