اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اکبر بگٹی قتل کیس میں عدالت نے پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے اور سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ پرویز مشرف کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پرویز مشرف عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں لیکن انہیں سیکورٹی مسائل در پیش ہیں جس پر فاضل جج جمال مندو خیل نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ پرویز مشرف عدالتوں کا کتنا احترام کرتے ہیں۔ عدالت نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف کو فوری طور پر گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے ۔ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے وکیل نے کہا کہ ہمیں کچھ وقت دیں ۔