منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’نواز شریف نااہلی کیس کا فیصلہ ہو گیا‘‘

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن میں وزیراعظم نواز شریف اور عمران خان کی نااہلی کے لئے شہریوں کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر درخواست گزار منظور بھٹی کا کہنا تھا کہ غریب افراد کو علاج کی سہولت نہیں تو وزیراعظم کیسے لندن علاج کرانے چلے گئے، وزیراعظم کے علاج پر کروڑوں روپے خرچ ہوئے لہذا ان سے پوچھا جائے کس قانون کے تحت لندن سے علاج کرایا جس پر الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے علاج سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے، اس معاملے پر عدالت سے رجوع کریں۔
عبدالرؤف نے موقف اختیار کیا کہ شوکت خانم اسپتال کے لئے زکوۃ دی لیکن پیسے آف شور کمپنی میں لگا دیئے گئے، عمران خان نے بہن کے نام پر آف شور کمپنی بنا رکھی ہے اور شوکت خانم کے لئے جمع ہونے والا پیسہ آف شور کمپنی میں خرچ ہوتا ہے لہذا زکوٰۃ کا پیسہ آف شور کمپنی میں لگانے پر عمران خان کو نااہل کیا جائے۔ الیکشن کمیشن نے درخواست گزار سے پوچھا کہ آپ نے جو الزام لگائے ان کے ثبوت کہاں ہیں؟، اگر آپ سنجیدہ ہیں تو مکمل شواہد کے ساتھ درخواست دیں۔الیکشن کمیشن نے وزیراعظم نواز شریف اور عمران خان کی نااہلی کے لئے دائر درخواستیں غیر سنجیدہ اور عدم ثبوتوں کی بنیاد پر مسترد کردیں ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…