اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی سمیع ابراہیم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف ہمیشہ یہ کہتے ہیں کہ سٹریٹجک حوالوں سے انہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ایڈوائس پر ہمیشہ عمل کیا ہے لیکن آرمی چیف کے معاملے پر جنرل راحیل شریف کا مشورہ نہیں مانا گیا۔ سول حلقوں میں جس شخصیت کے آرمی چیف بننے کی قیاس آرائیاں ہو رہی تھیں وہ جنرل قمر جاوید باجوہ تھے جبکہ آرمی نے جو ایڈوائس بھجوائی تھی اس میں جنرل اشفاق ندیم کو چیف آف آرمی سٹاف بنانے کا کہا گیا تھا لیکن میاں نواز شریف نے ان کے اس آخری مشورے پر عمل نہیں کیا اور جنرل قمر جاوید باجوہ کا بطور آرمی چیف تقرر کر دیا۔ سمیع ابراہیم نے کہا کہ یہ وہ جانے سے پہلے راحیل شریف کا آخری مشورہ تھا جو مانا نہیں گیا۔