اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صدرممنون حسین اور وزیراعظم محمد نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے الوداعی ملاقات کی ‘ ملاقات میں وزیراعظم نے جنرل راحیل شریف اور ان کے اہلخانہ کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا‘ وزیراعظم نے آرمی چیف کی حیثیت سے جنرل راحیل شریف کی گرانقدر خدمات کو سراہا۔
پیر کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے صدر ممنون حسین سے الوداعی ملاقات کی ۔ملاقات میں صدر مملکت نے جنرل راحیل شریف کی ملک اور قوم کے لئے ان کی خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا جبکہ آرمی چیف نے فرائض کی انجام دہی میں صدر مملکت کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم محمد نواز شریف سے بھی الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم نے جنرل راحیل شریف کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور آرمی چیف کی حیثیت سے جنرل راحیل شریف کی گرانقدر خدمات کو سراہا۔
آرمی چیف کی حیثیت سے جنرل راحیل شریف کی وزیر اعظم اور ممنون حسین سے آخری ملاقات نواز شریف نے راحیل شریف کو کیا آخری پیغام دیا ؟
28
نومبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں