منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم ہاؤس آمد،پہلی ہی ملاقات میں جنرل باجوہ نے حیران کردیا

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم ہاؤس آمد،پہلی ہی ملاقات میں جنرل باجوہ نے حیران کردیا، تفصیلات کے مطابق نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیر اعظم ہاوس آمد پر پہلی ہی ملاقات میں سب کو حیران کردیا اس موقع پرجنرل باجوہ پروٹوکول کوبالائے طاق رکھتے ہوئے وزیراعظم کے ملٹری سیکرٹری ڈپٹی ملٹری سیکرٹری اور پریس سیکرٹری سے گلے ملے۔واضح رہے کہ نامزدچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات اور نامزد چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم محمد نواز شریف سے وزیراعظم ہاؤس میں الگ الگ ملاقات کی۔وزیراعظم محمد نوازشریف نے جنرل زبیر محمود حیات اور جنرل قمر جاوید باجوہ کو ترقی پانے پر مبارکباد دی۔وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ جنرل زبیر محمود حیات اور جنرل قمر جاوید باجوہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد ملک وقوم کی احسن طریقے سے خدمت جاری رکھیں گے اورقوم کی توقعات پر پورا اْتریں گے۔جنرل زبیرمحمود حیات اور جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ ریاست پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…