منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

افغان صدر کی وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات۔۔۔ پاک فوج کے بارے میں کیا پیغام دیا ؟ ناقابل یقین خبر آگئی

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اشک آباد(آن لائن)وزیر اعظم نوازشریف سے افغان صدر اشرف غنی کی ملاقات ، پاک افغان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ترکمانستان کے دو روزہ دورے پر گئے وزیراعظم پاکستان نواز شریف سے افغان صدر اشرف غنی نے اہم ملاقات کی ہے جس میں پاک افغان تعلقات اور خطے کی مجموعی صورت حال کے علاوہ باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔دونوں رہنماؤں میں ملاقات ترکمانستان میں جاری عالمی ٹرانسپورٹ کانفرنس میں ہوئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان میں پائیدار امن کا حامی ہے کیونکہ افغانستان میں پائیدار امن ہی پاکستان کے حق میں ہے ، افغانستان میں امن قائم ہو گا تو ہمسایہ ممالک میں کوفائدہ ہو گا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان دونوں دہشت گردی سے متاثرہ ممالک ہیں اور دونوں ممالک کا امن ایک دوسرے سے جڑا ہے اس لئے ہمیں ملکر دہشت گردی کیخلاف لڑنا ہو گا ۔
ذرائع کے مطابق افغان صدر نے بھی دہشت گردی کیخلاف حکومت اور پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ۔افغان صدر نے پاکستان کیساتھ تعلقات کو مزید مضبوط و مستحکم بنانے کیلئے اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…